CDPAP پروگرام

 

«CDPAP » کیا ہے؟

ہوم فیملی کیئر)گھرمیں خاندان کی دیکھ بھال) کے لیے “CDPAP” صارفین کو ذاتی امداد فراہم کرنے کا پروگرام ہے جس کا آغاز نیویارک شہر کے دفتر طبی امداد(Medicaid) نے کیا ہے۔
یہ پروگرام آپکو اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے گھرمیں دیکھ بھال کا صارف بننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔صارف یا نامزدکردہ نمائندہ ذاتی معاون کی تربیت اورنگرانی کرے گا۔

“CDPAP” پروگرام?

صارف کی براہ راست ذاتی معاونت کے پروگرام میں شرکت کے لیے، آپ کو:
طبی امداد کا اہل ہونا چاہیئے، اور
طویل المدت نگہداشتی منصوبے (MLTC) کے ذریعے طویل المدت نگہداشت کے لیے اہل ہونا چاہیئے

“CDPAP” کے کیا فوائد ہیں؟

یہ پروگرام صارفین کو اپنی مرضی کا ذاتی معاون منتخب کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

“CDPAP” کیسے کام کرتا ہے؟

CDPAP کے لیے آپ کی اہلیت کے بعد اور طویل المدتی نگہداشتی پروگرام سے کتنے گھنٹوں کی خدمت منظور ہوئی کے بعد آپ کو اپنا ذاتی معاون مقرر کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کو دو ذاتی معاونین تیار کرنے چاہیئں۔ ایک آپ کا بنیادی ذاتی معاون ہے جبکہ دوسرا متبادل ذاتی معاون ہے۔ یہ شخص آپکے گھر والوں ، دوستوں یا رشتہ داروں میں سے ہو سکتا ہے لیکن وہ شریک حیات یا نامزدکردہ نمائندہ نہیں ہو سکتا۔  یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے گھر کے لئے مخصوص کردہ شخص سے راحت محسوس کریں ، اور وہ آپ کی روزانہ کی سرگرمیوں میں مدد کرسکتا ہو۔

 

ہوم فیملی کیئر ذمہ دار ہے کہ:

ہوم فیملی کیئر کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والے ہر فرد کی ادائیگیوں کا اہتمام کرے۔ ذاتی معاون کی جانب سے ٹائم شیٹ ملنے اور صارف سے تصدیق کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پرادائیگیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ادائیگیوں کا انتظام ریاست نیویارک اور وفاقی قانون کے تحت کیا جائے گا۔
ہر ایک ذاتی معاون کے لیے ملازمت کی اقسام سے متعلق تمام معاملات کو مربوط کرے۔
تمام مرکزی ذاتی معاونین کے لیے ایک خفیہ فائل بنا کر رکھے۔
یقینی بنائے کہ بنیادی ذاتی معاون کی دستیابی نہ ہونے کی صورت میں HFC کے ساتھ دوسرا متبادل ذاتی معاون رجسٹرڈ ہے۔

No Comments

Sorry, the comment form is closed at this time.